
یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا:حماس
جمعہ-25-مارچ-2022
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ’کریات یووال‘ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 1200 گھروں کی تعمیر کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی بستی کی توسیع ہماری مقدس سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ اس کے تمام خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔