جمعه 15/نوامبر/2024

کرپشن

بدعنوانی کے کیسز، نیتن یاھو جیل کے دروازے پر!

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی حکام کو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف جاری بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات کے دوران رشوت وصول کرنے اور امانت میں خیانت کرنے کے مزید شواہد ملے ہیں تاہم پولیس نے ان شواہد کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

فلسطین میں بدعنوانی کی شکایت زندگی اور موت کا کھیل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں جزوی انتظامی کنٹرول پر اترانے والی فلسطینی اتھارٹی اور اس کے مدارالمہام سر تا پا کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت اداروں میں جہاں کرپشن اپنے عروج پر ہے وہیں بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنا اپنی جان کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل:آبدوزوں کی خریداری میں رشوت وصولی کیس کی فوج داری تحقیقات

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اور حکومت کے مشیر قانون نے متفقہ طور پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے بعض دوسرے مقربین کے خلاف آبدوزوں کی خریداری میں رشوت خوری الزامات کی فوج داری تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی نئے اندازمیں تحقیقات شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ نوعیت کے الزمات اور شبہات‘ کی چھان بین کے لیے اقدامات کریں۔

نیتن یاھو خاندان کے مشکوک ذرائع سے دولت جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات

اسرائیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان کے دیگر افراد بیرون ملک سے مشکوک طور پر رقوم اور گراں قیمت تحائف وصول کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ان شبہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کرپشن میں ملوث سفارت کار برازیل میں اسرائیلی سفیر مقرر

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ایک مقرب سفارت کار اور متنازع شخصیت کو برازیل میں صہیونی ریاست کا نیا سفیر مقررکیا ہے۔ برازیل کے لیے نئے متعین کردہ سفیر پربڑے پیمانے پر کرپشن اور مالی بدعنوانی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس اہلکار کا فوجی اڈے سے دستی بم چوری کرنے کا اعتراف

اسرائیل کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایک پولیس اہلکار کے خلاف فوجی اڈے سے بم چوری کرنے کے جرم میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اڈے سے تین بم چوری کرکے انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ پکڑا گیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے نیتن یاھو پر کرپشن الزامات کی خفیہ تحقیقات

اسرائیلی کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کے الزامات کے بعد پولیس نے خفیہ طور پر ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ان کی تفصیلات منظرعام پرنہیں لائی جا رہی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کا اہم عہدیدار مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث

عرب اخبارات نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار کی مالی اور انتظامی کرپشن کی ایک نئی چونکا دینے والی کہانی کا انکشاف کیا ہے۔ اخبار’’العربی الجدید‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ انتظامی ومالی امور کے ایڈ منسٹریٹر کی جانب سے مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت شائع کیے ہیں۔

نیتن یاھو کی اہلیہ کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے بھاری رقوم حاصل کرنے کے الزام میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایوان صدر عزرا سایدوو کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے عدالت میں نیتن یاھو کی اہلیہ کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔