جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا ویکسین

اسرائیل فلسطینی باشندوں کی ویکسین تک رسائی کو یقینی بنائے: یو این ماہر

اقوام متحدہ کی اسپیشل نمائندہ اورجنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر تلالنگ موفوکنگ نے اسرائیل کی جانب سے 45 لاکھ فلسطینیوں کو کرونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے سے انکار کو اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔

فلسطینیوں ‌کو کرونا ویکسین کی فراہمی سے انکار

امریکی کانگریس کی مسلمان اور عرب نژاد رکن رشیدہ طلیب نے فلسطینیوں‌ کو کرونا ویکسین سے محروم رکھنے پر ایک بار پھر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی سے انکارکرکے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے۔

فلسطینیوں کو کرونا ویکسین فراہم کی جائے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے اسرائیلی حکام سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ساڑھے چار ملین فلسطینیوں کو "کرونا" وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نےبھی اسرائیل سے فلسطینیوں کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل میں کرونا ویکسین لگائے جانے سے ایک شخص ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ روز ایک 75 سالہ شخص کرونا کی ویکسین لگائے جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

اسرائیل کا چند روز میں جیلوں‌ میں قیدیوں‌کو کرونا ویکسین دینے کا فیصلہ

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے کل ہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو چند روز کے اندر اندر کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اسرائیل میں ‌کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس نے کوڈ 19 کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

نیتن یاھو کا کرونا ویکسین’فائزر’ کی 80 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے تیار کردہ 'فائزر' ویکسین کی 8 ملین سے زاید خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیل میں‌آج سے کرونا ویکسین کے تجرباتی عمل کا آغاز

اسرائیلی ریاست میں آج اتواریکم نومبر سے 'کوویڈ ۔19' کے انسداد کے لیے تیار کردہ ایک ویکسین کا تجرباتی عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

روس کا 40 ہزار افراد کو کرونا ویکسین تجرباتی طور پردینے کا اعلان

روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ نے کہا ہےکہ ماسکو ابھرتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف تیار کردہ "اسپوٹنک 5" نامی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا ایک نیا مرحلہ شروع کر رہا ہے جس میں یہ ویکسین 40،000 سے زیادہ افراد کو دی جائے گی۔

روس کا ‘کرونا’ کی تیار کردہ ویکسین استعمال کرنے کا اعلان

روس نے کووِڈ-19 کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے منگل کے روز خود اس ویکسین کی منظوری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ روس یہ مہم سر کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ویکسین کی تیاری روس کی سائنسی مہارت کا بھی ثبوت ہے۔