
اسرائیلی غفلت کے باعث فلسطینی قیدیوں میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے
پیر-18-جنوری-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما اور سابق اسیر حسن ابو کویک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میںصہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا میں تیزی کےساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کوکرونا ویکسین میں نظرانداز کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرونا کا شکار کر رہا ہے۔