چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وبا

کرونا کی وبا میں روزہ دار کیا کریں اور کیا نہ کریں؟

اس بار ماہ صیام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پوری دنیا 'کرونا' جیسی متعدی بیماری کی لپیٹ میں ہے۔ کرونا کی وجہ سے مسلمانوں کی روز مرہ کی اجتماعی عبادات مساجد میں با جماعت نمازیں، تراویح، اعتکاف، طواف اور افطار پارٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 195 ہوگئیں

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل '13' کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایک کرونا کا ایک عمر رسیدہ مریض اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 191 ہوگئیں

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید دو عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 191ہوگئی ہے جب کہ 14 ہزار592 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 466 ہوگئی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے مزید پانچ مریض سامنے آئے ہیں کس کے بعد اس مرض شکار افراد کی تعداد 467 ہوگئی ہے۔

کرونا وبا میں بھی عباس ملیشیا کا سیاسی انتقام جاری

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی ادارے کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔ عباس ملیشیا کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں کرونا کی وبا کےعرصے میں بھی جاریہ ہیں۔

کرونا کی وبا نے فلسطین میں استقبال رمضان کی رونقیں بھی ماند کر دیں

رواں سال اہل فلسطین کے لیے ماہ صیام ایک ایسے وقت میں سایہ فگن ہو رہا ہے جب دوسری طرف کرونا کی وبا نے پورے فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اگرچہ فلسطین کے بیشتر علاقے جن میں غزہ کا علاقہ خاص طور پرشامل ہے کرونا کی وباء سے کافی حد تک محفوظ ہے مگر اس وبا کے بالواسطہ اثرات سے شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حتی کہ کرونا کی آفت نے اہل غزہ کی استقبال رمضان کی تیاریاں بھی متاثر کی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مریض 5600 ہوگئے، 21 ہلاک

سرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5600 ہوگئی ہے ۔3062 افراد کو گھروں میں علاج کیا جا رہا ہے جب کہ 689 مریضوں کو اسپتالوں اور ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز ایک 98 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جس ہے بعد کرونا سے ہلاک ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ 97 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 76 وینٹی لیٹر پرہیں۔

کرونا وباء کے عوام وخواص کو کیا کرنا اور نہیں کرنا چاہیے؟

کرونا کی عالمی وباء نے تقریبا ہرشخص کو جھنجھوڑ کر رکھ یا ہے۔ بڑی بڑی طاقتوں نے کرونا کی وباء کے سامنے ہتھیار پھینک دیے ہیں۔ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے ہرسطح پرحکومتیں، ادارے افواج ریاستیں کام کررہی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگ عوام ہی کو لڑنا اور جیتنا ہوگی۔

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 104 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید چھ کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 98 سے بڑھ کر 104 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا متاثرین کی تعداد 4 ہزارہو گئی، 66 کی حالت نازک

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3900 ہوگئی ہے بجب کہ 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے 66 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔