چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وبا

غزہ میں مساجد کو با جماعت نمازوں کی ادئی کے لیے کھول دیا گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کی وجہ سے مساجد میں نماز کی ادائی پر عاید کی جانے والی پابندی بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ عید کی نماز کے بعد جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ اب غزہ کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 285 ہو گئیں، 17106 افراد متاثر

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید متعدد مریض ہلاک ہوگئے جس کےبعد اسرائیل میں کرونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ مصدقہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 17106 ہوگئی ہے۔

کرونا وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے عوام پانی کی نعمت سے محروم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران غزہ کے بعض علاقے ناقابل رہائش ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے محاصرے اور کرونا کی وبا نے غزہ کے عوام کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔ ان مشکلات میں ایک بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے جس کی زیرزمین مقدار میں تیزی کے ساتھ کمی آ رہی ہے۔ کرونا کی وبا نے غزہ میں پانی کے بحران اور عوام کو درپیش مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔

اسرائیل میں اچانک کرونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

غزہ میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید تین کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کےبعد غزہ میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

کویت میں کرونا کا شکار ایک فلسطینی مریض جاں بحق

خلیجی ریاست کویت میں کرونا کا شکار ہونے والے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔

بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 94 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بیرون ملک مقیم مزید ایک فلسطینی جاں شہری کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس کےبعد بیرون ملک جاں بحق ہونےوالےفلسطینیوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

کرونا کی وبا میں 4700 فلسطینی اسیران بنیادی حقوق سے محروم

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4700 فلسطینی اسیران کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

غزہ میں کرونا کے پہلے مریض کی وفات

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کا شکار ہونے والا ایک مریض چل بسا۔ غزہ میں کرونا سے یہ پہلی وفات ہے۔

غرب اردن میں کرونا کے خطرے کے پیش نظر ٹرا نسپورٹ پر پابندی

فلسطینی حکومت نے غرب اردن کے شہروں اور کیمپوں میں سوموار 25مئی تک کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرہرقسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی کا فیصل کیا گیا ہے۔ یہ پابندی عید کے ایام میں جاری رہے گی۔