پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وبا

اسرائیلی وزیر دفاع کرونا کا شکار، قرنطینہ منتقل

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز کرونا کا شکار افراد سے ملاقات کے بعد خود بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

قطر اور سعودی عرب میں کرونا کے دو فلسطینی مریض جاں بحق

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب اور قطر میں مقیم دو فلسطینی کرونا کی وبا کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے عوام احتیاط برتیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔ حماس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا کی وبا کا پھیلائو روکنے کے لیے عوام صحت کے حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کرونا اور یہودی آبادکاری الخلیل کو تباہ کرنے والی دو وبائیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی فلسطینی آبادی پہلے ہی صہیونی ریاست کی یہودی آباد کاری کی وبا کا شکار تھی۔ رہی سہی کسر کرونا کی وبا نے نکال دی ہے۔ کرونا الخلیل شہرمیں تیزی کےساتھ پھیل رہا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی ریاست کی غیرقانونی آباد کاری کا ظالمانہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

کرونا وبا کے خطرات، اسرائیل کا صحت کا نظام تباہ ہونے کا خدشہ

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرپہنچ چکا ہے۔

چوبیس گھںٹوں میں فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 561 نئے مریض

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز القدس اور غرب اردن میں کرونا کے مزید 237 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پچھلے چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 561 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کی تصدیق

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ایک دن میں بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز

اسرائیلی وزیر صحت یولی اڈلچائن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری اورخوفناک لہر شروع ہوئی ہے جس کے بعد نئی پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر صحت نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کرونا کی وجہ سے نئی پابندیوں کا سامنا کرسکتےہیں۔ ہمیں مجبورا نئی پابندیاں عاید کرنا پڑ رہی ہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کے آغاز میں تمام شادی ہال، تقریبات کے مراکز، یہودی عبادت گاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو بند کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ تین روز میں کرونا کے ریکارڈ 668 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے چار مئی کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈائون اور دیگر پابندیاں اٹھا دی تھیں۔ادھرگذشتہ روز اسرائیلی وزارت صحت نے مزید 218 کرونا مریضوں کی تصدیق کی۔اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ ان میں چھ ہزار 265 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 3

فلسطین میں ایک روز میں کرونا کے 255 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی خاتون وزیرصحت می کیلہ نے بتایا ہےکہ منگل کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 255 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غرب اردن اور القدس میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 2698 ہوگئی ہے۔

غرب اردن میں کرونا کے دو مریض چل بسے،258 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں کرونا کا شکار ہونے والے دو فلسطینی چل بسےجب کہ ان علاقوں میں کرونا کے 258 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔