پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وبا

عالمی ادارہ صحت کی کرونا وبا کے حوالے سے نئی وارننگ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا کا دورانیہ ’طویل‘ ہوسکتا ہے۔عالمی ادارے نے یہ نیا انتباہ چین سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس کے بارے میں دنیا کو پہلی مرتبہ خبردار کرنے کے چھے ماہ بعد جاری کیا ہے۔

اسرائیل میں‌کرونا کی وبا سے مزید تین اموات، چار وزرا قرنطینہ منتقل

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے رواز اسرائیل میں کرونا کے مزید 625 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتوں کی نسبت ایک روز میں کرونا کے کیسز میں یہ نمایاں کمی ہے۔

اسرائیل میں‌ 24 گھنٹوں‌کے دوران کرونا کے دو ہزار نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کرونا کے 1960 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنین کے ایک قصبےمیں کرونا کے 11 مریضوں کی تصدیق، قصبہ سیل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں العرابہ قصبے میں 11 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد العرابہ قصبے میں مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے

کرونا کی وجہ سے 10 ہزار فرزندان توحید کا فریضہ حج

حجاز مقدس میں 10 ہزار فرزندان توحید اس بار فریضہ حج ادا کررہےہیں۔ کل جمعرات کے روز کرونا پروٹوکول کے مطقابق دس ہزار مسلمانوں نےفریضہ کے مناسک کی ادائی میں منیٰ سے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا۔

الخلیل میں‌کرونا سے متاثرہ فلسطینی خاتون جاں بحق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کا شکارایک خاتون گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں انتقال کرگئی۔

حماس کے شعبہ امور خارجہ کے انچارج کرونا کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے اہم رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ماھر صلاح لبنان میں کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید ایک ہزار کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا ایک مریض چل بسا جب کہ 1039 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنین میں‌ کرونا کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق کے بعد شہر میں ‌لاک ڈائون

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد پورے شہر بالخصوص جنوب مغربی علاقے یعبد میں مکمل لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔

بیرون ملک کرونا سے جاں‌بحق فلسطینیوں‌کی تعداد 197 ہوگئی

فلسطینی وزارت خارجہ و سمندر پار امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں‌کی تعداد 197 ہوگئی ہے جب کہ کل 3856 فلسطینی بیرون ملک کرونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں 1644 صحت یاب ہوگئے ہیں۔