پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وبا

فلسطین میں‌کرونا کے 7 مریض جاں بحق، 467 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 467 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 545 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے 277 نئے کیسز، 239 مریض صحت یاب

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 239مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 6 اموات، 426 نئے کیسز کی تصدیق، 500 صحت یاب

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ 426 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 496 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

غرب اردن: کرونا کے باعث بند لنگرخانہ کئی ماہ کے بعد آج سے کھول دیا گیا

فلسطینی وزارت وقاف و اموردینیہ نے کل ہفتے کےروز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے الخلیل شہر میں بند آستانہ ابراہیمی میں چلنے والا لنگر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

غرب اردن کے 9 اضلاع میں کرونا کے مزید 453 کیسز کی تصدیق

فسلطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن کے 9 اضلاع میں کرونا کے مزید 453 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 289 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض ہلاک ہوگیا۔

اسرائیل میں‌کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہزار تک پہنچ گئی

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 324 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 77 ہزار 919 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے 1700نئے کیسز، مجموعی ہلاکتیں 559 ہو گئیں

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 1692 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے کیسز میں‌کمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں حالیہ ایام کی نسبت کمی دیکھی گئی ہے جب کی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین میں کرونا کے 245 نئے کیسز، 527 مریض صحت یاب

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کا شکار ہونے والے 44 اعشاریہ 9 فی صد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 54 اعشاریہ چھ فی صد جب کہ اموات کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔

ایران میں‌کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزارسے تجاوز کرگئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ ملک میں‌ کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 405 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 215 افراد سے فوت ہوئے ہیں۔