پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وبا

فلسطین میں‌ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 4 مریض جاں بحق

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 553 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض جاں‌ بحق ہوگئے۔

اسرائیل میں کرونا کے10 مریض ہلاک، 962 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 962 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد صہیونی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 806 ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 10 مریض وفات پاگئے۔

ٹرمپ نے بلڈ پلازما سے کرونا کے مریضوں کے علاج کی اجازت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی حالات میں بحال شدہ پلازما کے استعمال سے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کرونا سے فلسطین میں مزید 6 اموات424 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض چل بسے جبکہ اسی دوران مزید 424 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کی لہر، ایک روز میں 13 ہلاکتیں،1342 نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں‌ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین میں‌کرونا کے مزید 3 مریضوں کا انتقال

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے جب کہ غزہ کی پٹی میں قرنطینہ مرکز میں 8 فلسطینیوں‌کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں بحق

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں‌بحق ہوگئے۔

کرونا وبا ، حکومت کی ناقص پالیسیوں سے فلسطینی سیاحت تباہی کے دھانے پر

رواں سال کے آغاز میں پوری دنیا میں کرونا کی وبا تیزی سے پھیلی جس نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ دیگر دنیا کی طرف فلسطین بالخصوص دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا کی وبا نے ہرشعبہ زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے۔ ان میں سیاحت کا شعبہ بھی شامل ہے۔ فلسطینی سیاحت کو جتنا نقصان کرونا وبا نے پہنچایا اس سے کہیں زیادہ حکومت کی سیاحت کے حوالے سے تیار کی گئی ناقص پالیسیوں نے پہنچایا ہے۔ یوں کرونا اور رام اللہ حکومت کی خراب پالیسیوں نے فلسطینی سیاحت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

اسرائیلی ریاست میں کرونا کی وبا میں تیزی

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 11 مریض ہلاک اور 1026 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا سے مجموعی طور پر 633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جیل میں قید کرونا کا شکار فلسطینی بچہ بنیادی انسانی سہولیات سے محروم

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک فلسطینی تنظیم'ضمیر فائونڈیشن' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےکہ قابض صہیونی ریاست کی جیل میں قید ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی کو کرونا کی وبا کے ساتھ ساتھ بدترین نفسیاتی اذیتوں کا سامنا ہے۔ اسے بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات سے محروم کردیا گیا ہے اور اسے ایک تاریک قید خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔