پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وباء

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 320 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ گرین زون کے علاقے سے آنے والے فلسطینی نوجوان کے الخلیل آمد کے بعد کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔

یہودی کالونیاں فلسطین میں کرونا وباء پھیلانے کا اہم سبب!

ارض فلسطین پرنام نہاد صہیونی ریاست کے قیام اور ناجائز تسلط کے بعد فلسطین میں یہودی کالونیوں کےقیام سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ صہیونی ریاست بلا روک ٹوک سنہ1967ء کی جنگ کے بعد فلسطین میں یہودی کالونیاں بناتی اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق سےمحروم کررہی ہے۔

وباء کے دنوں میں آن لائن حفظ قرآن کا رجحان فروغ پانے لگا

کرونا کی وباء نے پوری دنیا کے لوگوں کی طرح اہل فلسطین کو بھی گھروں میں قید کردیا ہے۔ گھروں میں بند ہونے والوں میں دینی مدارس کے طلباء طالبات اور حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے اساتذہ بھی گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں مگر انہوں نے اپنا وقت بیکار نہیں ہونے دیا اور وہ گھروں میں رہتے ہوئے آن لائن تحفیظ القرآن کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوجی کمانڈر کرونا کا شکار، قرنطینہ منتقل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر نداف بدان کرونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ منتقل کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ تک جا پہنچی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار729 سے ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی یہ تعداد کل متاثرین کا پانچ اعشاریہ چار فی صد ہے۔ 12لاکھ 24 ہزار 435 افراد عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ چین میں جمعرات کو کرونا سے ہلاک افراد کی یاد میں ایک دن کا سوگ منایا گیا۔

اسماعیل ھنیہ کی ‘کرونا’ بحران پر فلسطینی قیادت سے ٹیلیفون پر مشاورت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال اور فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات کے حوالے سے فلسطین کی نمائندہ جماعتوں کے قیادت سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔

فلسطینی قیدی کے کرونا کا شکار ہونے کا ذمہ دار اسرائیل ہے: محکمہ اسیران

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک فلسطینی شہری کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا ذمہ دار ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی نورالدین کو اسرائیل کی بدنام زمانہ 'عوفر' جیل میں تفتیش کاروں کے ذریعے موذی مرض لاحق ہوا۔