جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا وباء

امارات کی اسرائیل دوستی کا آغاز، کرونا کے خلاف کام کرنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اب تک تعلقات خفیہ اور در پردہ رہے ہیں مگر اب امارات کی حکومت نے صہیونی ریاست کےساتھ سر عام دوستی کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کرونا کے ساتھ مل کام کرے گی۔ اس کے علاوہ امارات اسرائیل کو کرونا کی ایک لاکھ ٹسٹنگ کٹس فراہم کرے گا۔

بیرون ملک کرونا سے 142 فلسطینی جاں بحق،2078 متاثر

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طورپر142 فلسطینی کرونا سے جاں بحق اور 2078 متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے1150 فلسطینی کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئےہیں۔ مزید 30 فلسطینی بیرون ملک کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں الجزائر میں دو،برازیل میں تین اورامریکا میں 25 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کا کرونا وائرس مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ

صہیونی ریاست کے سینیر حکام اور اعلیٰ اتھارٹی انتہائی احتیاط کے ساتھ یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔آج جمعرات کے روز خدشہ ہے کہ یہودی آباد کار انسانی زنجیر کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں گے اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ریاستی سرپرستی میں ایک بار پھر بے حرمتی کا آغاز کریں گے۔

جرمنی میں کرونا کی وجہ سے بند مساجد دو ماہ بعد کھول دی گئیں

جرمنی کی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے دو ماہ قبل مساجد کی بندش کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 230 ہوگئیں،16193متاثر

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 16 ہزار193 سے ہوگئی گئی ہے۔

حماس نے کرونا کی روک تھام کے لیے تمام وسائل مسخر کر دیے:الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے غزہ کی پٹی میں کرونا کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ حماس کی تنظیم، مالیات اور لاجسٹک شعبے نے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

کرونا وباء کے باوجود القدس صہیونی توسیع پسندی کی آندھی کی لپیٹ میں

تنظیم آزادی فلسطین کے 'دفاع اراضی و مزاحمت یہودی آباد کاری مرکزکی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں القدس میں یہودی آباد کاری اور صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

غرب اردن میں کرونا کے مزید 6 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کل ہفتے کے روز غرب اردن میں کرونا کے مزید چھ مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 140 ہوگئیں، 12200 متاثر

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 12 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

کرونا کی وباء نے سائبر حملوں میں اضافہ کر دیا

انٹرنیٹ پر ویب سائٹس پرنظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ' ICANN' نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرونا کی وباء نے سائبر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔