چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

اسرائیل میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 8261 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 ہزار 261 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 92 ہزار 958 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

فلسطین: گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 586 نئے کیسز، 11 اموات

فلسطینی وزارت صحت نے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین بھر میں کرونا کے سبب 11 ہلاکتیں وقوع پذیر ہوئی ہیں جبکہ 586 نئے کروناکیسزسامنے آئے ہیں۔

کرونا کی وبا نے ممتاز دانشور سے فلسطینی قوم کو محروم کر دیا

کرونا کی وبا نے ممتاز فلسطینی دانشور ڈاکٹرپروفیسر عبدالستار قاسم کی جان بھی لے لی جس کے نتیجے میں فلسطینی قوم ایک سرکردہ رہ نما سے محروم ہوگئی۔

کرونا ویکسین فلسطینیوں سے دور رکھنے پر شاہ اردن کی اسرائیل پر تنقید

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں‌کو کرونا ویکیسن سے محروم رکھنے پر اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو کرونا ویکسین فراہم کرنا اور فلسطینیوں کو اس سے محروم رکھنا اسرائیل کے فلسطینیوں ‌کے ساتھ امتیازی برتائو کا واضح ثبوت ہے۔

فوجیوں کی رہائی سے قبل غزہ کو کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے پرغور

اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لاکھوں محصورین کو ایک بار پھر بلیک میل کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں غزہ کے علاقے میں کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے اور دیگر طبی آلات کی فراہمی پرپابندی لگانے پر غور کیا گیا۔

اسرائیلی جیلوں میں مزید 38 فلسطینی کرونا کا شکار

اسرائیلی جیلوں میں مزید 38 فلسطینی شہری کرونا کی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔ کلب برائے اسیران کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی جیل 'ریمون' کے وارڈ 4 میں مزید 38 قیدی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اس جیلی میں یکم جنوری سے کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے جب کہ کرونا میں مبتلا ہونے والے کل اسیران کی تعداد 335 ہوگئی ہے۔

غزہ کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ختم

فلسطین میں کرونا کی وبا کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر ڈیڑھ ماہ قبل لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ کل جمعہ کو غزہ کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

اسرائیل کرونا کی آڑ میں اپنے سیاسی عزائم آگے بڑھا رہا ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔

فلسطین میں کرونا کی تبدیل شدہ شکل کے 17 مریضوں کا انکشاف

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تبدیل شدہ نئی شکل کے 17 کیسز سامنے آئےہیں۔

فلسطینیوں کو کرونا ویکسین فراہم کی جائے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے اسرائیلی حکام سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ساڑھے چار ملین فلسطینیوں کو "کرونا" وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نےبھی اسرائیل سے فلسطینیوں کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔