چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

چین سے آنے والے افراد کو فلسطین میں الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ چین سے آنے والے افراد کو حفاظتی نقطہ نظر کے تحت دیگر فلسطینیوں سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ ان کی وجہ سے کسی قسم کے'کرونا' وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی

چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔

غزہ کا علاقہ کرونا وائرس سے محفوظ ہے: وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔