چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

کرونا کا خطرہ، لبنان میں فلسطینی تعلیمی ادارے 9 مارچ تک بند

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے تعلیمی ادارے اور اسکول بند کردیے ہیں۔

فلسطین کرونا وائرس سے محفوظ، 55 افراد کی طبی جانچ جاری

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ چین سے آنے والے افراد کو حفاظتی نقطہ نظر کے تحت دیگر فلسطینیوں سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ ان کی وجہ سے کسی قسم کے'کرونا' وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے 55 افراد کو طبی معائنے کے عمل سے گذرا جا رہا ہے تاہم فلسطین میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کرونا وائرس کا خطرہ، فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت

فلسطینی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پھیلتے خطرات کے پیش نظر فلسطینیوں کو غیر ضروری طور پر بیرون ملک سفر کرنے بالخصوص کرونا سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے۔

کرونا وائرس کا خطرہ، سعودیہ نے عمرہ اور سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے 'کرونا وائرس' {کویڈ-19} کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت نے عارضی طورپر عمرہ زائرین کی آمد روکنے کے ساتھ مسجد نبوی کی زیارت پربھی پابندی لگا دی ہے۔

کرونا وائرس پر فلسطینی اتھارٹی کی غفلت، عوام پریشان

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی خاتون وزیر برائے صحت می کیلہ نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صحت کےحکام نے چند روز قبل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس کے بعد صحافیوں نے ان سے بار بار رابطے کی کوشش کی تاکہ فلسطین میں کرونا وائرس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں مگر انہوں نے اپنا موبائل فون ہی بند کردیا۔

کرونا وائرس کا شُبہ، اسرائیل میں 200 کورین الگ تھلگ

اسرائیلی وزارت صحت نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شبے میں 180 کورین باشندوں کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔ ان کوریائی باشندوں پر شبہ ہے کہ انہوں نے ایک ایسے سیاح سے ملاقات کی تھی جو کرونا کا شکار ہوگیا تھا۔ تاہم اس کوریائی سیاح کے کرونا کا شکار ہونے کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے ملک واپس جا چکا تھا۔

کوریائی وفد کے دورے کے بعد فلسطین میں ‘کرونا’ وائرس کا الرٹ جاری

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے ایک انتباہی بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک وفد کے فلسطینی اراضی کے دورے کے بعد کرونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے، کیونکہ معلوم ہوا ہے کہ فلسطین کا دورہ کرنے والے وفد میں بعض افراد کرونا سے متاثر تھے۔

کرونا وائرس نے 2345 جانیں لے لیں،ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ متاثر

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 2345 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی تشخیص

ایرانی حکام نے کل بدھ کے روز بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس پہنچ گیا ہے اور ایک شخص کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

‘کرونا’ سےنمٹنے کےلیے اسرائیلی داخلی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

چین میں پھیلنے والے مہلک 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی وزارت برائے داخلی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔