چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

کرونا وائرس کا خطرہ، رام اللہ میں سماجی سرگرمیاں منسوخ

فلسطین کے غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ اور البیرہ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہوٹل، انٹرنیٹ کیفے اور دیگر پبلک مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں کھیلوں‌کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ‘کرونا وائرس’ سے محفوظ ہیں:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی 'ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی' (اونروا) نے باور کرایا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اونروا کا کہنا ہے کہ ریلیف ایجنسی پناہ گزینوں کی بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

کرونا وائرس کا خوف، 80 ہزار صہیونی گھروں میں قید

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظروازرت صحت کی ہدایت پر 80 ہزار افراد کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔ گھروں میں بند افراد میں ایک ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔

کرونا وائرس کی آڑ میں اسرائیلی فوج نےفلسطینی علاقے سیل کردیے

اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کی آڑ میں فلسطینی علاقے سیل کردیے ہیں اور فلسطینیوں کی ایک سے دوسرے شہر میں نقل وحرکت بند کردی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ اور غرب اردن کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال کی جانی چوکیوں پر فوج اور ملٹری پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ غزہ اور غرب اردن کے درمیان تمام راہ داریاں بند کردی ہیں۔عبرانی میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ یہ انتظامات کرونا وائرس کے خطرے اور یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار پرسیکیورٹی کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔عبرانی ٹی وی چینل'کے اے این' کے مطابق غزہ اور غرب اردن کے درمیان سامان کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی کرم ابو سالم گذرگاہ کو بھی چوبیس گھںٹے کے لیے ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اس دوران سوائے ہنگامی نوعیت کے کیسز کے فلسطینیوں کو غزہ سےغرب اردن داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ غزہ سے غرب اردن ہنگامی حالت میں آنے والوں کو پہلے فلسطینی انتظامیہ کے سینیر رابطہ کار کے ذریعے اسرائیلی حکام س

کرونا وائرس کا خطرہ، شہریوں کو غزہ سے باہر سفر سے گریز کی ہدایت

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپربیرون ملک کا سفرنہ کریں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دی گئی ہے۔

کرونا وائرس کے خطرات، فلسطین میں ایک ماہ کی ایمرجنسی نافذ

فلسطینی صدر محمود عباس نے شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری طرف فلسطین کے علاقے الریحا سے لیبارٹریز کو بھیجے 52 افراد کے ٹسٹ منفی آئے ہیں اور ان میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے جب کہ بیت لحم میں سات افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، اسرائیلی فوج کے بیرون ملک پروگرامات معطل

اسرائیلی قابض فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اویو کوچاوی نے فوج کی صفوں میں "کرونا" وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرونا وائرس کا شبہ، 50 ہزار اسرائیلی گھروں میں بند کردیے گئے

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظروازرت صحت کی ہدایت پر 50 ہزار افراد کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کا خطرہ، فلسطین میں خطبہ جمعہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کا خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔