پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس

اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2500 ہوگئی،41 کی حالت نازک

اسرائیلی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2495 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 41 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا کے لاک ڈائون ڈائون میں بھی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری

فلسطینی اتھارٹی کا دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون جاری ہے اور دوسری طرف اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر ریاستی دہشت گردی میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

کرونا وائرس کی غزہ آمد خطرے کی گھنٹی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے فلسطینی اراضی کے لیے رابطہ کار میک گولڈ ریک نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کا فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ میں داخل ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔

کرونا وائرس کے باوجود یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

فلسطین میں کرونا وائرس کے باوجود قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

کرونا وائرس اور قومی سلامتی کا بحران ،اسرائیل ہمہ جہت بحرانوں کا شکار

پوری دنیا کی طرح 'کرونا' وائرس نے صہیونی ریاست کو بھی اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔ کرونا کے نتیجے میں اسرائیل میں نظام زندگی مفلوج ہے۔اسرائیل کے عسکری اور سیاسی ادارے جمود کا شکار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کرونا کے خوف کے سائے میں قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے بھی خوف کا شکار ہے اور اسے بیرون ملک سے خطرات دکھائی دے رہے ہیں۔

اسرائیل کو ‘کرونا’ کے سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: بنجمن نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں کے دوران صہیونی ریاست کو'کرونا' وباء کے ایک خوفناک سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل میں محکمہ صحت کرونا بحران پرقابو پانے میں ناکام رہا ہے چند ہفتوں کے دوران اگراس وباء پرقابو نہ پایا گیا تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کرونا کے خوفناک طوفان کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مزید پانچ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کرونا وائرس کا شکار ہونے والے فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا: وزارت صحت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں 188 افراد کے کرونا کے شبے میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

عرب لیگ کا اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

عرب لیگ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پرفلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دبائو ڈالیں۔ عرب لیگ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ نئے کرونا وائرس کے نتیجے میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔

چین میں کرونا کا طوفان تھم گیا، امریکا کرونا وائرس کا تیسرا بڑا شکار

کرونا وائرس نے چین اور ایران میں تباہی مچائی تو بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی کارستانی ہے، یہ حیاتیاتی حملہ ہے۔ اسی دوران امریکا کے خلاف سب سے زیادہ بولنے والا ایران تو خاموش رہا ، البتہ عموماً خاموش رہنے والا چین بول پڑا۔