
سویڈن میں ایک فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں بحق، 3 اسپتال داخل
اتوار-29-مارچ-2020
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں کرونا وائرس سے ایک فلسطینی پناہ گزین جاں بحق اور تین کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
اتوار-29-مارچ-2020
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں کرونا وائرس سے ایک فلسطینی پناہ گزین جاں بحق اور تین کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
اتوار-29-مارچ-2020
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9 ہے اور کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1680 افراد کو قرنطینہ کے شبے میں معائنے کےعمل سے گذارا گیا۔ ابھی 930 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ افراد کے کرونا کے شبے میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
اتوار-29-مارچ-2020
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے رہائشی دو سگے بھائیوں نے 'کرونا' وائرس کے اسپرے کے لیے ٹربو اسپرے ڈیوائس' ایجاد کی ہے۔ اس کی مدد سے وہ قصبے میں کرونا سے بچائو کے لیے اسپرے کرسکیں گے۔
ہفتہ-28-مارچ-2020
دنیا بھرمیں پھیلنے والی کرونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی مساجد میں عبادت اور نماز کی ادائیگی بھی متاثر کی ہے۔ حرمین شریفین میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھی نماز جمعہ میں عوام شہریوں کی آمد پر پابندی عاید کی گئی۔
ہفتہ-28-مارچ-2020
فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔
ہفتہ-28-مارچ-2020
فلسطین کے علاقے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ ترکی کے تعاون سے چلنے والے ایک مقامی اسپتال کو 'کرونا' کی وباء سے نمٹنے اور اسپتال سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔
ہفتہ-28-مارچ-2020
فلسطینی قانون دان خالد زبارق نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں اور القدس کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق ربط قائم رکھیں۔
جمعہ-27-مارچ-2020
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بدھ کے روز بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون چل بسی۔ فلسطینی اراضی میں کرونا سے یہ پہلی ہلاکت ہے جب کہ غرب اردن اور القدس میں 15 اور غزہ میں مزید سات کرونا مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کےبعد فلسطین میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔
جمعہ-27-مارچ-2020
اسرائیلی حکام نے 'بیتح تکفا' نامی حراستی مرکز میں قید کیے گئے دو فلسطینیوں احمد نصار اور ابراہیم عواد کو رہا کیا ہے۔ دونوں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔
جمعہ-27-مارچ-2020
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید 7 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔