پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس

فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 171 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا کے مزید 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید دو مریضوں کی تصدیق

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آئے مزید دو افراد میں کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں کل مریضوں کی تعداد 11 اور پورے فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔

ایران میں کرونا سے مزید 141 فراد ہلاک، مجموعی تعداد 2898 ہوگئی

ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید 141 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ منگل کے روز مزید 898 افراد کے کروناکا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے مریض کی خود کشی

شمالی فلسطین کے شہر طبریا میں کرونا کے ایک مریض نے ایک کثیر منزلہ عمارت کی چھت سے خود کشی کی کوشش کی۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے ادارے'واعد' نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کرونا کی وباء میں حالت کے رحم وکرم پر چھوڑنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی جلادوں سے فلسطینی اسیران کے کرونا کا شکار ہونے کا قصہ

حال ہیں فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے متعدد فلسطینی قیدی اسرائیلی جلادوں کے ذریعے کرونا کی وباء کا شکار ہوئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے مزید چھ کیس سامنے آگئے، کل تعداد 115 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید چھ کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

کرونا کا خوف، نیتن یاھو اور اس کے مقربین نےشخصی تنہائی اختیارکر لی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے قریبی عملے نےکرونا وائرس کے خوف سے شخصی تنہائی اختیارکرلی ہے۔

مصرمیں کرونا وائرس سے 36 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 600 ہو گئی

مصری وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اب تک 36 افراد ہلاک اور 600 متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے مزید چھ مریض سامنے آئے، کل تعداد 97 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید چھ کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 91 سے بڑھ کر 97 ہوگئی ہے۔ ان میں غزہ کی پٹی کے 9 مریض بھی شامل ہیں۔