پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس

غزہ میں کرونا کےٹیسٹنگ میٹریل کی کمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام غزہ میں قائم مرکزی کرونا ٹیسٹنگ سینتٹرمیں کرونا کی بیماری کے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والے میٹریل میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ٹیسٹوں کا تجرباتی عمل روک دیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 72 ہوگئیں، 9 ہزار سے زیادہ بیمار

اسرائیلی وزارت صحت کے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے باعث اب تک کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 9 ہزار 404 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے 100 کمروں پر مشتمل عارضی اسپتال قائم

فلسطینی وزارت لیبر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کو رکھنے اور ان کے علاج کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایک عارضی فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

چین کے تعاون سے غزہ میں کرونا کی تشخیص کے لیے مکمل لیب کا عطیہ

چینی حکومت کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کو کرونا کی وباء کی تشخیص کے لیے ایک مکمل لیپ عطیہ کی گئی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ یہ لیبارٹری 16 اپریل کو غزہ پہنچے گی۔

ایران کا کرونا کی ویکسین تیار کرنےکا دعویٰ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران نے کرونا وباء کے علاج اور اس کی آئندہ کے لیے روک تھام کی ویکسین تیار کرلی ہے۔ ایران میں یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب دوسری طرف ملک کرونا کی سخت لپیٹ میں ہے اور اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور بیمار ہوچکے ہیں۔

فلسطینیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل پر صہیونی ریاست پرسخت تنقید

اسرائیلی ریاست نے زیرحراست فلسطینیوں کے فوج داری عدالتوں میں ویڈیو کے ذریعے ٹرائل پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کرونا وائر کی ہنگامی صورت حال سے فائدہ اٹھا کر فلسطینی اسیران کو ان کے آئینی اور انسانی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

فلسطین میں کرونا کے مزید 22 کیس، غزہ کے 5 مریض صحت یاب

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز دو بچوں سمیت مزید 22 فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غرب اردن، القدس اور غزہ کی پٹی میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 216 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس :اسرائیل میں 46 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 8 ہزار سے متجاوز

سرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8018 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین میں 127 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 106 افراد وینٹی لیٹر پرہیں۔ گذشتہ روز سوروکا اسپتال میں زیرعلاج ایک 63 سالہ خاتون کرونا کے باعث ہلاک ہوگئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

کرونا کے خلاف خدمات،اسرائیلی اخبار کا فلسطینیوں کو خراج تحسین

عموما اسرائیلی اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں پیش پیش رہتے ہیں مگر کرونا وائرس کے خلاف خدمات پر اسرائیل کا ایک موقر اخبار فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے پرمجبور ہوگیا۔

‘کرونا’ اور اسرائیلی پابندیوں سے غزہ کی معیشت 20 کروڑ ڈالر کا نقصان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجےمیں پہلے علاقے کے عوام بدترین معاشی بحران سے دوچار تھے، رہی سہی کسر کروناکی وباء نے نکال دی ہے۔