چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس

فلسطین میں کرونا کے 21 مریض چل بسے،815 نئے کیسز

فلسطین وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 21 مریض دم توڑ گئے جب کہ 815 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1979 مریض صحت یاب ہو گئے۔

اسرائیل میں برازیل، چلی اور بھارتی طرز کے کرونا کیسز کا انکشاف

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں۔

بھارت میں کرونا سے 2 لاکھ ہلاکتیں، شمشان گھاٹوں میں میتوں کی قطاریں

بھارت میں گذشتہ کئی روز سے کرونا کیسز کی یومیہ تعداد تین لاکھ سے اوپر آ رہی ہے۔ جب کہ وبا سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد ڈھائی ہزار سے تین ہزار کے درمیان ہے۔

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی اقصیٰ میں نماز جمعہ

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود ماہ صیام کے دوسرے جمعۃ المبارک کو 60 ہزار فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطین میں کرونا سے تین اموات، 1529 نئے کیسز

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے وار جاری، مزید 26 مریض چل بسے

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 26 مریض چل بسے جب کہ 2726 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور 1855 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 26 اموات

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 26 مریض چل بسے جبکہ 1520 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مجموعی طور پر 5007 افراد سے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے کن میں سے 1520 کی رپورٹس مثبت آئیں۔

فلسطین میں‌کرونا سے مزید 28 افراد جاں‌بحق، 2884 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 28 مریض چل بسے جب کہ 2884 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 1898 مریض صحت یاب ہوگئے۔

فلسطین میں کرونا سے مزید 13 اموات، 2288 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل بدھ کے روز فلسطینی علاقوں کرونا کے مزید 13 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2288 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1839 مریض صحت یاب ہوئے۔

کرونا سے جاں‌بحق حماس رہنمائوں‌کی تدفین، جنازوں میں ہزاروں افراد شریک

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے دو سینیر رہ نمائوں عمر البرغوثی اور ڈاکٹر عدنان تبانہ کی کرونا سے وفات کے بعد دونوں رہ نمائوں کو کل جمعہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ہرآنکھ اشک بار تھی اور پورا علاقہ صدمے اور سوگ کی کیفیت میں تھا۔