پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس

امریکا : کرونا سے ہلاکتیں 31 ہزار، متاثرین کی تعداد دو ملین سے تجاوز

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے متاثرین اور ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا اس وقت تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ امریکا میں اب تک 30 ہزار 800 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 6 لاکھ 35 ہزار افراد اس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ مجموعی طورپر پوری دنیا میں دو ملین لوگ اس وبا کا شکار ہوچکےہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 126 ہوگئیں۔ 12 ہزار متاثر

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی ریاست میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 یہودی آباد کار اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

غرب اردن میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آئے 239 فلسطینیوں کا کرونا کے شبےمیں طبی معائنہ کیا گیا۔ ان تمام افراد کےٹیسٹوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں اور کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

بیت المقدس کے ایک اسپتال میں کرونا کے مزید پانچ مریضوں کی تصدیق

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع اسپتال میں ایک ڈاکٹر ولید نمور کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کرونا کے شبے میں لائے گئے فلسطینیوں میں سے پانچ کے کرونا کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ گرین زون کے علاقے سے آنے والے فلسطینی نوجوان کے الخلیل آمد کے بعد کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے جب کہ 11 ہزار 235 ہوگئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 290 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کے مزید دو متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 290 ہوگئی ہے۔ دونوں نئے متاثرین غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں آئے ہیں۔ ان میں ایک 20 سالہ لڑکی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

غزہ میں کرونا بحران سے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد

فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا بحران سے متاثرہ فلسطینی کاشت کاروں کے لیے ایک ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کو آباد کاروں اور کرونا کی شکل میں دوہرے وائرس کا سامنا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ میں مقامی فلسطینی آبادی کو بہ یک وقت دو وائرسوں کا سامنا ہے اور دونوں فلسطینیوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔

غزہ میں صحت کی خطرناک صورت حال پر وزارت صحت کا انتباہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں صحت کی صورت حال کافی مخدوش ہے اور آنے والے دنوں میں صحت کے حوالے سے کوئی نیا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا بحران کی وجہ ے درپیش مشکلات میں غزہ کی فوری طبی امداد فراہم کرے۔