
لبنان: فلسطینی کیمپ میں ایک خاندان کے پانچ افراد کرونا کا شکار
ہفتہ-25-اپریل-2020
فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' نے بتایا ہے کہ بعلبک شہر میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے الجلیل نامی کیمپ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس خاندان کی ایک خاتون کے چند روز قبل کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔