جمعه 02/می/2025

کرونا وائرس

کروناکا شکارفلسطینی کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مقدمہ کی کارروائی ملتوی

اسرائیل کی جیل میں قید کرونا کا شکار ایک فلسطینی نوجوان کے خلاف صہیونی ریاست کی عدالت میں جاری مقدمہ کی کارروائی یہودیوں کے مذہبی تہوار کی وجہ سے آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے۔

کرونا سے فلسطین میں ڈرائیور طبقے کی مشکلات میں اضافہ

کرونا کی وبا نے جہاں فلسطین میں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، وہیں اس وبا نے ڈرائیور طبقے کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب، 7 زیرعلاج

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔ سات مریض بدستور زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کرونا سے بیرون ملک 55 فلسطینی جاں بحق، 1100 متاثر

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بیرون ملک مقیم 55 فلسطینی کروناوبا کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 1100 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

کرونا کے متاثرین 3 ملین کے قریب پہنچ گئے، یورپ میں حساس ہفتے کا آغاز

یورپ میں کئی ہفتوں سے کرونا کی وبا کے تیزی سے پھیلائو کے بعد بعض ممالک میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف پوری دنیا میں کیسوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 3 ہزار افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 200 ہوگئیں

قابض اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

غرب اردن میں کرونا کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 11 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔

کرونا وبا، اسماعیل ھنیہ کے روسی و یورپی رہنمائوں کو تعزیتی پیغامات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر عالمی رہ نمائوں سے افسوس کااظہار کیا ہے۔

بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بیرون ملک مقیم 50 فلسطینی کروناوبا کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 1066 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حراستی مرکز میں فلسطینی نوجوان کرونا کا شکار

اسرائیل کے ایک حراستی مرکز جہاں گرفتاری کے بعد ابتدائی طور پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا میں لے جائے گئے ایک فلسطینی طالب علم کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں ، طالب علم کے اہل خانہ اور طلباء تنظیموں نے اسیر محمد ماجد حسن کے کرونا کا شکار ہونے کی تمام ترذمہ دار صہیونی حکام پرعاید کی ہے۔