شنبه 03/می/2025

کرونا وائرس

غرب اردن میں ایک اور فلسطینی کرونا کا شکار

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب ادن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گذشتہ روز ایک فلسطینی شہری کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 614 ہوگئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیرون ملک مزید دو فلسطینی کرونا کا شکار

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک گذشتہ روز مزید دو فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس سے پوری دنیا میں تین لاکھ 52 ہزار ہلاکتیں

دنیا بھر میں کرونا کے نتیجے میں اب تک تین لاکھ 52 ہزار 294 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

غزہ میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ مرکز منتقل کیے گئے مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا،9 مریض صحت یاب

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جب کہ مزید ۹ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ الخلیل شہرمیں کرونا کے مزید نو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد91 ہوگئی

فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امورکی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بیرون ملک مزید دو فلسطینی کرونا کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد بیرون ملک فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

کرونا کے مریضوں میں اچانک اضافہ، غزہ میں کرفیو لگانے پرغور

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آئے چھ فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے مصدقہ مریضوں کو مصر سے واپسی پر قائم کردہ ایک کرونا آئیسولیشن مرکز منتقل کردیا گیا تھا۔ بیرون ملک سے آنے والے ان افرادکی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب ہے۔

غزہ میں شہریوں کو جمعہ کے بجائے گھروں میں ظہر ادا کرنے کی ہدایت

فلسطینی وزارت مذہبی امور اوراوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کے موقعے پر بیمار، عمر رسیدہ، بچے اور معذور افراد مساجد میں آنے کےبجائے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔

بیرون ملک کرونا سے فلسطینی مریضوں کی تعداد 1573ہوگئی

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک کرونا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 1573 ہوگئی جب کہ 87 فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غزہ میں بیرون ملک سے آئے مزید تین شہریوں میں کرونا کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید تین مریض سامنے آئے ہیں تاہم تینوں حال ہی میں مصر کے راستے واپس غزہ آئے تھے جہاں انہیں احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ مراکز منتقل کردیا تھا۔