جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا متاثرین

اسرائیلی زندانوں میں 16 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی "عسقلان" جیل میں مزید سولہ فلسطینی قیدی "کرونا" وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدی پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے مزید 5 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1923 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں‌کرونا کے متاثرین کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی

"ورلڈ میٹر" ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلتی دوسری لہر کے دوران ایک بار پھر خطرناک شکل اختیارکرتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا کے متاثرین کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 9 لاکھ 98 ہزار 7 اموات ہوچکی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی،267 ہلاکتیں

سرائیلی ریاست کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے مزید کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار606 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 66 کی حالت خطرے میں ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 17 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 267 ہوگئی۔

زکواۃ کا مال کرونا متاثرین پر خرچ کیا جا سکتا ہے: الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کرونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکواۃ کے اخراج کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔