جمعه 15/نوامبر/2024

کرفیو

جیل سے مفرور قیدیوں کی تلاش جاری، غرب اردن میں کرفیو پرغور

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں مفرور فلسطینی قیدیوں کی تلاش کے لیےسرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے غرب اردن میں کرفیو کے نفاذ پرغور شروع کیا ہے۔

کرونا کیسز میں اضافہ، غزہ میں کرفیو میں 48 گھنٹے کی توسیع

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد علاقے میں کرفیو کا دورانہ مزید 48 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کا ملک بھرمیں کرفیو لگانے کا فیصلہ

اسرائیلی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے اسرائیلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو، اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک‌ڈائون

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں آج جمعہ کے روز غیراعلانیہ کرفیو لگانے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک‌ڈائون شروع کیا ہے جس میں کم درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈائون کا مقصد آج جمعہ کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنا ہے۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر فلسطینی علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں صہیونی ریاست نے فلسطینی شہروں میں کرفیو لگانے کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے ایک گاؤں میں مکمل کرفیو لگا دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر گھر گھرتلاشی کی کاررائیوں کے لیے کرفیو لگا دیا۔

القدس بارے متوقع امریکی اعلان پر فلسطینی شہروں میں ’کرفیو‘ نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آج بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کو قابض صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانےکے متوقع اعلان پر فلسطین بھر میں اسرائیلی فوج نے امن وامان کے قیام کی آڑ میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ

عبرانی سال نو اور یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں آج منگل سے آئندہ ہفتے کے روز تک دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے تمام علاقے سیل کردیےہیں۔

صہیونی فوج نے الخلیل شہر کو’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کو ایک بار پھر یرغمال بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے الخلیل شہر کو ملٹری زون قرار دے کر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ شہر کے اہم مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

یہودی آباد کاروں پر سنگ باری، اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر کرفیو

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر گذشتہ روز یہودی آباد کاروں پر فلسطینیوں کی سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کے بعد قابض فوج نے قصبے میں کرفیو لگا دیا۔