پنج شنبه 01/می/2025

کانفرنس

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس برائے ابلاغیات کے انعقاد کا اعلان

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس برائے ابلاغیات کی انتظامیی کمیٹی نے کانفرنس کے لیے 29 اور 30 ستمبر کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

خلیجی بحران کے حل کے لیے سربراہ کانفرنس اکتوبر کوامریکا میں ہوگی

امریکی انتظامیہ کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے خلیجی سربراہ کانفرنس اکتوبر کے مہینے میں امریکا منعقد ہوگی۔

استنبول کانفرنس فلسطینی قومی یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ : محسن صالح

فلسطینی تجزیہ نگار اور لبنان میں قائم ’الزیتونہ فلسطین اسٹڈی سینٹر‘ کے چیئرمین ڈاکٹر محسن صالح نے کہا ہے کہ استنبول میں کل ہفتے کے روز سے جاری کانفرنس نے بیرون ملک فلسطینی طبقات کو ایک فورم پر متحد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ استنبول کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں فلسطینی ’تحریک آزادی پروگرام‘ کا مستقل حصہ ہیں اور اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

بیرون ملک ’فلسطین کانفرنس‘ میں 50 ملکوں کے ہزاروں مندوبین کی شرکت

ترکی کے شہر استنبول میں گذشتہ روز شروع ہونے والی بیرون ملک عالمی فلسطین کانفرنس میں دنیا بھر کے 50 ممالک کے ہزاروں مندوبین اور کارکنان شرکت کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کانفرنس قرار دی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی شریک ہیں۔

بیرون ملک عظیم الشان فلسطین کانفرنس شروع، وفود کی جوق درجوق آمد جاری

دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانفرنس آج سے ترکی کے صدر مقام استنبول میں شروع ہوگئی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کی ساتویں کانفرنس 29 نومبر کو طلب

فلسطین صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی ’مرکزی کمیٹی‘ کی ساتویں جنرل کانفرنس رواں ماہ کی انتیس تاریخ کو طلب کی گئی ہے۔

ہالینڈ میں فلسطینی حقوق کی حمایت میں کانفرنس کا انعقاد

یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینی تارکین وطن اپنے ملک سے دور ہونے کے باوجود قومی حقوق کے لیے خود کو منظم رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی شہری مختلف نوعیت کی تقریبات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔حال ہی میں ہالینڈ میں مقیم فلسطینیوں نے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ہالینڈ کی سرزمین پر فلسطینیوں کے حقوق کا مقدمہ لڑنے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کے کیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔