جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار

’اسرائیلی فوج عنقریب خطرناک سیکیورٹی کیس کا انکشاف کرے گی‘

اسرائیلی فوج کے مقرب نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ نے کہا ہے کہ فوج جلد ہی ایک انتہائی خطرناک سیکیورٹی کیس کا انکشاف کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

فلسطینی اسیران کی حمایت میں ریلی پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی پولیس اور فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا جسکے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر مشتعل فلسطینی مظاہرین نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔

صہیونی فوج نےبندوق کی نوک پر فلسطینی سےایک لاکھ ڈالرلوٹ لیے

قابض صہیونی فوج کی طرف سے آئے روز فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مہم کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لیا جاتا ہے بلکہ گھروں پر چھاپے مار کر وسیع پیمانے پر لوٹ مار مچائی جاتی ہے۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی

اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’بتسلیم‘ نے اسرائیلی زندانوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں السواحر کے مقام پر ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید نوجوان کی شناخت صہیب موسیٰ مشہور مشاہرہ کے نام سے کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، مزید 7 فلسطینی پابند سلاسل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 7 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں 27 فی صد اضافہ

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجی اور سول اخراجات میں غیرمعمولی عدم توازن سامنے آیا ہے۔

’اسرائیل منصوبے کے تحت قبلہ اول کا’اسٹیٹس کو‘ تبدیل کررہا ہے‘

فلسطین کےممتاز علماء کرام نے مسجد اقصیٰٗ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی صہیونی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک منظم اور منصوبہ بند طریقے سے قبلہ اول کا ’اسٹیٹس کو‘ تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔

فلسطین کےچپے چپے پربچھی بارودی سرنگیں۔۔ ’خاموش قاتل‘

فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے صہیونی ریاست کی جانب سے تباہی اور بربادی کےان گنت سامانوں میں ارض فلسطین کے چپے چپے بچھائی گئی وہ ہزاروں بارودی سرنگیں بھی ’خاموش قاتل‘ سے کم نہیں۔

مارچ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 509 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2017ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور بیت المقدس سےمجموعی طور پر 75 بطوں اور 13 خواتین سمیت 509 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ حراست مین لیے جانے والے فلسطینیوں میں دو کم عمر بچیاں، ایک رکن اسمبلی اور پانچ صحافی شامل ہیں۔