جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار حملے

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مکانات مسماری میں 150 فی صد اضافہ

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مکانات مسماری کی کارروائیوں میں 150 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کا 13 سالہ فلسطینی بچے پرہولناک تشدد،ہڈیاں توڑ دیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے ایک تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی کھلاڑیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک اسکول میں جاری فٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران صہیونی فوج نے کھلاڑیوں اور دیگر شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں حماس رہ نما سمیت 14 گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہ نما سمیت کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل سے دو ماہی گیر گرفتار کرلیے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں مچھلیوں کے شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے دو ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی کشتیاں ضبط کرلی ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں کھیتوں میں فصلوں کی کاشت کاری میں مصروف فلسطینی کسانوں پربھی فائرنگ کی گئی ہے۔