جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار حملے

اسرائیلی فوجی کے ادھیڑ عمر فلسطینی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

اسرائیل کی قابض سکیورٹی فورسز کے اہلکار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں سے کس انداز میں انسانیت سوز سلوک کرتے ہیں اور انھیں کس طرح ہراساں کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،اس کی عکاسی کرتی ایک نئی ویڈیو جمعرات کے روز سامنے آئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے شہر شہر چھاپے، 12 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن، بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 16 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوجیوں نے گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی آبادی کو زہر دے کرمارنے کا نیا خطرناک صہیونی حربہ

صہیونی ریاست نے فلسطینی آبادی کو زہر دے کر قتل کرنے کا ایک نیا اور انتہائی خطرناک حربہ اختیار کیا ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے طیاروں کی طرف سے چاکلیٹ کی شکل کی زہریلی مٹھائیاں گرائی گئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ مشکوک قسم کی مٹھائی کھانے سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک اسلحہ ساز فیکٹری پکڑی ہے جہاں تیار کردہ اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی کے جاسوس طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل

اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس ڈرون طیاروں نے آج ہفتےکے روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور ڈورن طیارے دیر تک لبنان کی فضاء میں محو پرواز رہے ہیں۔

مسلسل دوسرے روز بھی صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، 27 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی فوج کے مسلسل دوسرے روز جاری رہنے والے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں مزید 27 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 70 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں بچے اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں پانچ فلسطینی شہری زیرحراست

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کی گاڑی سے تلاشی کے دوران اسلحہ بھی ملا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کا فلسطینی رکن پارلیمان کے گھرپردھاوا، توڑپھوڑ

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور بزرگ سیاست دان حسنی البورینی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود توڑپھوڑ کی۔