جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار حملے

اسرائیلی فوج کا فلسطینی باپ بیٹی پر بہیمانہ تشدد،دونوں گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز قابض صہیونی فوجیوں نے الزاویہ قصبے میں ایک فلسطینی شہری اور اس کی 14 سالہ بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بئر سبع سے 200 فلسطینی مزدور گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دوسرے شہروں سے آنے والے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں گذشتہ دو روز کے دوران دو سو سے زاید مزدوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن، القدس میں کریک ڈاؤن،12 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں جمعرات کو مزید بارہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

رام اللہ میں فلسطینی شہداء اور ایک اسیر کے گھر مسمار کردیے گئے

قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کو علی الصباح قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں دیر ابو مشعل اور سلواد کے مقامات پر واقع دو فلسطینی شہداء کے گھروں اور ایک اسیر کے مکان کو مسمار کردیا۔

اسرائیلی فوج کا رام اللہ میں میڈیا کمپنی کے ہیڈ کواٹر پر دھاوا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک مقامی میڈیا کمپنی کے ہید کواٹر پردھاوا بولا اور دفتر میں موجود عملے کو زدو کوب کے بعد قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

اسیربیٹوں سے ملنے آئی فلسطینی خاتون صہیونی فوج نے گرفتارکرلی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی خاتون کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ’جلبوع‘ جیل میں قید اپنے دو بیٹوں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچی۔

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے والد کوحراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کی کارروائی دو فلسطینی شہیدوں کے والد الشیخ عمرابو عیشہ المعروف ابو عامر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غرب اردن کے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کا نیا کنٹرول ٹاور قائم

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جنوبی قصبے دورا کی وادی الشاجنہ کالونی کے داخلی راستے پر ایک نیا کنٹرول ٹاور قائم کیا ہے جس کا مقصد فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنا ہے۔

غزہ میں اسرئیلی فوج کی القسام بریگیڈ کے مرکز پربلا اشتعال فائرنگ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی تاہم اس کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اسرائیل کی ’مستعربہ فورس‘ نے پانچ فلسطینی شہری اغواء کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ’مستعربہ فورس‘ نے پانچ فلسطینی شہریوں کو تشدد کے بعد اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔