جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار حملے

’فلسطینی قوم کے مال کی لوٹ مار صہیونی ریاست کا ناقابل معافی جرم‘

فلسطین کے ایک سرکردہ سماجی کارکن اور کلب برائے اسیران کے چیئرمین قدورہ فارس نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں اور شہداء کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد بند کرانے کے قانون کی منظوری کو اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے مالی حقوق پرڈاکہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران کی کفالت کی مد دی جانے والی رقوم کی آڑ میں فلسطینی ٹیکسوں کی رقوم میں کٹوتی ناقابل معافی جرم ہے۔ عالمی برادری کو صہیونی ریاست کے اس اقدام کا سختی سے نوٹ لینا چاہیے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مظاہرین پر ڈرون کے ذریعے بمباری

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر احتجاج کرنے اور گیسی غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑنے والے فلسطینیوں پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے ذریعے بمباری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فلسطینی نوجوان رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو 11 ماہ مسلسل قید سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد دوبارہ حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی تاریخی مقام پربم نصب کرنا شروع کردیے

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع تاریخی مقام سبسطیہ میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کا ایئرکنڈیشن تیار کرنے والی فیکٹری پر دھاوا

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں ایئرکینڈیشنر تیار کرنے والی ایک کمپنی کے کارخانے پر دھاوا بولا اور فیکٹری میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے بعد متعدد آلات اور مشنیں قبضے میں لے لیں۔

حماس سے تعلق رکھنے والے پانچ کارکن اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں حالیہ ایام میں جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں گرفتار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پانچ کارکن رہا کردیے۔

فلسطینی آبادی کے قریب اسرائیلی فوج کی مشقیں، شہری خوف زدہ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں شہری آبادی کے قریب فوجی مشقیں شروع کی ہیں، جس کے باعث مقامی شہری سخت خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی کارروائی میں سینیر صحافی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک سینیر صحافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اپنے ایجنٹوں کی خاطر فلسطینی رقوم ہڑپ کرنے کی اسرائیلی سازش

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت فلسطینی اتھارٹی کے ہاں قید رہنے والے اسرائیلی مخبروں کو ہرجانوں کی ادائی کی آڑ میں فلسطین کو واجب الاداء رقوم ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں کو ایک نہتے فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔