جمعه 15/نوامبر/2024

کاروبار

فلسطینی مجاھدین کا قاتل اپنے خاندان کے ہاتھوں موت سے ہمکنار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر رہنے والے برھوم خاندان نے بتایا ہے تین مزاحمتی رہ نماؤں کی قاتلانہ حملوں میں شہادت کے جُرم میں قصور وار قرار دیے ایک سرپھرے کوموت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہے۔

فلسطینی راکٹوں کا خوف، اسرائیل نے ماہرین نفسیات سے مدد مانگ لی

اسرائیلی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کوعبرانی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےامریکی اعلان کے بعد فلسطین میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے ممکنہ طور پرراکٹ حملوں کے بڑھتے خطرات پر سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

صہیونیوں کی لوٹ مار، فلسطینی اسیران سےاڑھائی لاکھ ڈالر بٹور لیے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے فلسطینیوں سے 9 لاکھ شیکل کی رقم جرمانوں کی مد میں بٹور لی۔ امریکی کرنسی کی رقم دو لاکھ 67 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو فلسطینی زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی قصبے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج ڈولفن کو عسکری تربیت دینے لگی!

اسرائیلی فوج نے ڈولفن مچھلی کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اُنہیں عسکری تربیت کے عمل سے گذارنے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

آبدوزوں کی خریداری میں بدعنوانی پراسرائیلی نیوی کا افسر گرفتار

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے جرمنی سے ’ڈولفن‘ آبدوزوں کی خریداری کے سودے میں شامل رہنے والے بحریہ کے ایک سابق جنرل کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر آبدوزوں کی خریداری کے دوران رشوت وصول کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

تعلیمی سال کے آغاز پراسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول مسمار کرڈالا

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک اسکول کی عمارت کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کردیا۔ یہ مسماری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہےجب فلسطین میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی سے بارودی مواد ضبط کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے ’رحوبوت‘ سے ایک ریل گاڑی کی بوگی سے مشکوک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاح کے سامان سے مشکوک بیگ برآمد کیا گیا ہے جس میں بارو سے ملتا جلتا سامان موجود تھا۔

غزہ میں گھروں کے اندر سرنگوں کا صہیونی دعویٰ من گھڑت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے اس دعوے کو کہ ’غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے گھروں میں سرنگیں کھود رکھی ہیں‘ بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ہے۔

اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ صہیونیوں کا’خادم‘ ادارہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں معاہدہ اوسلو کے بعد قائم نام نہاد سول ایڈمنسٹریشن کا ادارہ فلسطینی اتھارٹی کے بے اختیار ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ کیونکہ ’سول انتظامیہ‘ ہے بھرپور ریاستی وسائل اور سیاسی اثرو رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے غرب اردن میں متوازی حکومت چلا رہی ہے۔