جمعه 15/نوامبر/2024

ڈیوڈ فریڈمین

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق منسوخ نہیں ملتوی ہوا ہے: امریکی سفیر

اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا ہے کہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ اسے کچھ عرصے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

امریکی سفیرکابیان فلسطینیوں کے اندرونی معلات میں کھلی مداخلت: حسن یوسف

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رہ نما اور رکن پارلیمنٹ الشیخ حسن یوسف نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فلسطین میں‌نئی قیادت لا سکتے ہیں۔

‘امریکی سفیر کے الفاظ کے ہیرپھیر سے فلسطینیوں سے نفرت نہیں چھپ سکتی’

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے الفاظ کے ہیر پھیر سے امرکی انتظامیہ کی فلسطینیوں سے نفرت اور دشمن نہیں چھپ سکتی۔

ڈیوڈ فریڈ من کا غرب اردن سے متعلق بیان فلسطینی قوم پر حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اگلے مرحلے میں مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنےکا اعلان کرے گی۔

غرب اردن کے بعض علاقےاسرائیل میں شامل کرناتل ابیب کا حق ہے:امریکی سفیر

امریکا کے اسرائیل میں سفیر ڈیوڈ فریڈمن نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک ’’اسرائیل‘‘ کو مقبوضہ غربِ اُردن کے کچھ حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا حق ہے۔ اس بیان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے امریکا کے قیام امن سے متعلق نقشہ راہ کو مزید شدت سے مسترد کئے جانے کا امکان ہے۔

ڈیوڈ فریڈ مین سفیرکی شکل میں صہیونی پروگرام کا ایجنٹ!

اسرائیل کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایک متنازع تصویر گردش کررہی ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تصویر بنائی گئی اور وہ پوریٹ اسرائیل میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ فریڈمین کو تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں امریکی سفیر کی محمود عباس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہوں ورنہ امریکا متبادل آپشن استعمال کرے گا۔

امریکی سینٹ نے ڈیوڈ فریڈ مین کو اسرائیل میں سفیر لگانے کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینٹ نے یہودیوں کے سرپرست، اسرائیل کے بہی خواہ اور فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے سہولت کار ڈیوڈ فریڈ من کو صہیونی ریاست میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

امریکا نے یہودی آباد کاری کے سرپرست کواسرائیل میں سفیر لگا دیا

امریکی کانگریس نے یہودیوں کے سرپرست، اسرائیل کے بہی خواہ اور فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے سہولت کار ڈیوڈ فریڈ من کو صہیونی ریاست میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

سابق امریکی سفیروں کی ڈیوڈ فریڈ مین کی اسرائیل میں تعیناتی کی مخالفت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کے لیے امریکا کے نئے سفیر کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے فریڈ مین کی تعیناتی کی تجویز مسترد کردی ہے۔