چهارشنبه 30/آوریل/2025

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ ‘تباہ کن’ ہوگا: اوباما

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے تباہ کن نتائج ہوں گے اور انہیں تشویش ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

یہودی کالونیوں کی سرکردہ قیادت کو ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیرقانونی یہودی کالونیوں کی مشترکہ کونسل کےسربراہ شیلو ادلر نے کہا ہےکہ انہیں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس پر یہودی کالونیوں کی قیادت ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔

’امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی نئی انتفاضہ کا موجب بنے گی‘

اردن میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے خبردار کیا ہے کہ اگرامریکا کی نئی حکومت نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا تو اس کے نتیجے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ اٹھ کھڑی ہوگی اور اس کی لپیٹ میں صرف فلسطین نہیں بلکہ دوسرے ملک بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔

فلسطینی قوم کو انصاف دلایا جائے:ٹرمپ کو ایک لاکھ فلسطینیوں کےخطوط

فلسطین کے ایک لاکھ شہریوں نے امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو مکتوب ارسال کرنا شروع کیے ہیں جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے موثر کردار ادا کریں اورمظلوم فلسطینی قوم کو انصاف دلائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں نیتن یاھو کو شرکت کی دعوت

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2017ء کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

’ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنائیں گے‘

عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قرارداد 2334 کے رد عمل میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہودی آباد کاری کا حامی یہودی ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل میں نیا سفیر

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ایک یہودی سفارت کار کو اسرائیل میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل میں متوقع نیا سفیر فلسطین میں یہودی آباد کاری کا پرزور حامی بتایا جاتا ہے۔

’ون چائنا پالیسی سے انحراف‘ بیجنگ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف برہم

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ زمان اقتدار ہاتھ میں لینے کے بعد ’ون چائنا‘ پالیسی سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بیان کو دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات میں خلل کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے تک یہودی کالونیوں کا معاملہ موخر کرنے کی تجویز

اسرائیلی وزیر دفاع اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے تجویز دی ہے کہ یہودی کالونیوں کو آئینی حیثیت دینے کا معاملہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے تک موخر کر دیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کےمشابہ پرندےکی چین میں غیرمعمولی مقبولیت!

حیوانات اور چرند پرند کی اگرچہ انسان کے ساتھ شکل وصورت میں کوئی مشابہت نہیں ہو سکتی مگر چین میں ایک ایسا سنہری پرندہ ہے جو کافی حد تک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشابہ ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے مشابہ پرندے کو انٹرنیٹ پر بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔