جمعه 15/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ

’دیرینہ دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر نیتن یاھو کی مبارک باد

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی ٹرمپ کو صہیونی ریاست کا ’دیرینہ دوست‘ قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کے خلاف امریکا میں مظاہرے

انتہائی متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر منتخب ہونے پر امریکا کے مختلف شہروں میں نو منتخب صدر کے نسل پرستانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، تحریک آزادی فلسطین نئے خدشات کی لپیٹ میں!

امریکی ذرائع ابلاغ کے جائزوں اور تمام تر توقعات کے برعکس امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے اسرائیل نواز امیدوار ڈونلڈ جون ٹرمپ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کی سپر پاور کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ امریکا کے 45 ویں صدر ہیں۔ امریکا میں ہونے والے تمام صدارتی انتخابات ماضی میں بھی عالمی توجہ کے مرکز رہے ہیں مگر اب کی بار امریکی صدارتی انتخابات کو زیادہ عالمی توجہ اس لیے حاصل رہی کیونکہ پہلی بار ایک سخت گیر، نسل پرست، یہود نواز، مسلمان دشمن، شراب وکباب کے رسیا، صنف نازک کے سخت مخالف ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دوڑ میں شامل تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کا قبلہ درست کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے۔ تاہم حماس نو منتخب امریکی صدر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کا قبلہ درست کریں اور فلسطینی قوم کو انصاف دلائیں۔

امریکی صدارتی امیدواروں کی القدس پر سیاست شرمناک، قابل مذمت ہے: علماء

فلسطین کی سپریم افتاء کونسل اور سرکردہ علماء بورڈ نے بیت المقدس کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار بیت المقدس کی قیمت پر انتخابات جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ اور ہیلری القدس صہیونی ریاست کو دینے کی مذموم مہم میں پیش پیش

امریکا میں رواں سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل دونوں صدارتی امیدواروں ری پبلیکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کا اسرائیل کی حمایت، فلسطینیوں، القدس اور یہودی آباد کاری کے حوالے سے موقف کافی حد تک یکساں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی ہیکروں سے انوکھا مطالبہ

امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے متنازع سمجھے جانے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عجیب وغریب بیانات کی وجہ سے بدنامی کی حد تک مشہور ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے ایک نیا اور عجیب وغریب بیان دے کر اپنے لیے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ انہوں نے روسی ہیکروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی مخالف صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا ای میل ہیک کریں اور ان کی ای میل سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی 30 ہزار خفیہ ای میل واپس لائیں۔