پنج شنبه 01/می/2025

ڈونلڈ ٹرمپ

یقین نہیں کہ اسرائیل نے امریکا کی جاسوسی کی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں پر شبے کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو سال سے اسرائیل امریکی صدر اور ان کے مشیروں کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتہائی قابل اعتماد مشیر جون بولٹن کو برطرف کردیا

صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بولٹن سے متعدد معاملات پر اختلاف کے باعث ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا "میں نے کل رات جان بولٹن کو بتا دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی خدمات درکار نہیں رہیں۔ مجھے اور میری انتظامیہ کے دیگر لوگوں کو ان کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف رہا ہے۔"

ٹرمپ کےعہد میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے نئے ریکارڈ قائم

تنظیم آزادی فلسطین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدیے گئے ہیں۔

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر 'سام دشمنی' کا الزام عاید کیا ہے۔

صدی کی ڈیل کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کیاجائے گا:ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے 'منصوبے' کا اعلان اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

اللہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدایت دے: رشیدہ طلیب کی دادی کے ریمارکس

امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب کو آبائی علاقے غرب اردن میں جانے سے روکنا اسرائیلی اقدام ذرائع ابلاغ کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر دو مسلمان نژاد ارکان کانگرس رشیدہ طلیب اور الھان عمر کو فلسطین جانے سے روک دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ بنجمن نیتن یاھو کے جرائم کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے امریکی صدر کی اسرائیل نواز پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےجرائم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد 451 فلسطینی صہیونیت کا شکار بن گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد 451 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں شہید کر ڈالا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے لیڈرکی طرف سے ملاقات کی دعوت

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو شمالی اور جنوبی کوریا کے بارڈر پر ملنے کی دعوت دی ہے۔

ایران سے کشیدگی، جلد بازی میں‌ کوئی فیصلہ نہیں‌ کریں گے: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے "جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔