
ایمنسٹی کا سعودی فرمانروا سےحماس کے مندوب کو رہا کرنے کا مطالبہ
جمعہ-24-ستمبر-2021
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاض کی ایک جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹےانجینیر ہانی الخضر کو رہا کریں۔