
صہیونی فوجی شہید فلسطینی کی بیوہ کو بچوں کے سامنے اٹھا کرلے گئے
بدھ-18-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی غسان ابو جمل کی بیوہ کو جبل المکبر سے اس کے والد کے گھر سے گن پوائنٹ پربچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔ ماں کی مجرمانہ گرفتاری پرخوف کا شکار بچے ماں کے لیے چلاتے رہے۔