
‘پہاڑ کی طرح صہیونی دشمن کے سامنے کھڑی فلسطینی ماں’
جمعہ-25-اکتوبر-2019
الحاجہ ام ناصر ابو حمید ایک شہید اور چھ اسیر بیٹوں کی ماں ہیں۔ فلسطین میں صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدو جہد میں ام ام ناصر ابوحمید پہاڑ کی طرح کھڑی ہیں۔ ایک بیٹے کو شہید اور چھ کو صہیونی زاندانوں میں ڈالے جانے کے ساتھ ساتھ ان کا گھر صہیونی فوج پانچ پار مسمار کرچکی ہے۔ مگرصہیونی ریاست کے ظلم کی یہ تمام شکلیں دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں کرسکیں بلکہ جیسے جیسے صہیونی دشمن کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے اس کے جذبہ استقامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔