چهارشنبه 30/آوریل/2025

چلی

چلی کے 620 وکلاء کا قابض اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ

سینٹیاگو – مرکزاطلاعات فلسطین چلی میں 620 وکلاء کے ایک گروپ نےقابض اسرائیلی فوج کے 749ویں بٹالین کے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ چلی کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فوجی اس وقت چلی میں ہے اور […]

چلی فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےمیں فریق ممالک میں شامل

چلی کے صدر گیبریل بورچ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر مقدمے میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دے گا۔

غزہ کی حالت 1945ء کے برلن سے بدتر، جنگ فوری روکی جائے:چلی

چلی کے صدر گیبریل بورک نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی صورت حال کو عالمی جنگ کے اختتام پر 1945 میں جرمن شہر برلن میں ہونے والی تباہی اور نازی فوج کے نقصان سے بھی بدتر قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ جنگ کو فوری طورپر روکا جائے۔

اسرائیلی سفیر سے اسناد سفارت وصول نہ کرنے پر حماس کی صدر چلی کی تحسین

چلی کے صدر گبرائیل بورک نے اسرائیلی فوج ہاتھوں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی اسناد سفارت وصول کرنے سے انکار کرنے کے واقعے کو حماس ترجمان نے سراہا ہے۔

چلی کے صدرکا قابل تحسین موقف، فلسطینیوں کی فتح ،صہیونیوں کو طمانچہ

ایک باوقار موقف جو چلی کے لوگوں اور ان کی قیادت کی مستند اقدار کا اظہار کرتا ہے جس میں صدر گیبریل بوریک نے "اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں بچوں کے قتل" کی وجہ سے نئے اسرائیلی سفیر گل آرٹزیالی کی اسناد کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا

چلی کے صدر کا یوکرین کی طرح فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ

چلی کے صدر گیبریل بوریک نے عالمی برادری سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا جیسا کہ آج یوکرین کے ساتھ اظہار کر رہی ہے فلسطینیوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

چلی کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی توسیع پسندی کے خلاف قرارداد منظور

چلی پارلیمنٹ نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کے اعلان کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرار داد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کےقیام کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت (حماسٰ) نے چلی کی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

چلی کے پارلیمانی وفد کا ’الخان الاحمر‘ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

جمہوریہ چلی کے ایک پارلیمانی وفد نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کا دورہ کیا اور قصبے کے اسرائیلی مظالم سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

چلی کے جامعات کا اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ

لاطینی امریکا کے ملک جمہوری چلی کی جامعات نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر صہیونی ریاست کے سیاسی اور تعلیمی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔