چهارشنبه 30/آوریل/2025

چاقو حملہ

تل ابیب میں چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت اور شمالی فلسطین کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ جس پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 17 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک چیک پوائنٹ پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے اور حسب معمول یہ کہانی بیان کی ہے کہ مقتولہ نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔

بیت المقدس: فدائی حملے کے الزام میں 16 سالہ فلسطینی لڑکا گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط۔ ۔ بیت حنینا سڑک پر ایک کارروائی کے دوران ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے لڑکے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ وہ اس چاقو کی مدد سے اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

بیت المقدس میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار زخمی، حملہ آور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے چاقوکے وار کرکے ایک یہودی آباد کار کو شدید زخمی کردیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ایک فلسطینی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت: 14 سالہ فلسطینی لڑکے پر فرد جرم عائد

اسرائیل کی ایک ضلعی عدالت نے ایک کم سن فلسطینی پر قتل کی کوشش اور چاقو رکھنے کے الزام میں فرد جُرم عاید کر دی ہے۔

بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں دو صہیونی خواتین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں منگل کے روز نامعلوم فلسطینی حملہ آوروں نے چاقو کے پے درپے وار کرکے دو اسرائیلی عورتوں کو زخمی کردیا۔

ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف 100 مزاحمتی کارروائیاں

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے 100 کارروائیاں کی گئیں۔

چاقو حملے کا الزام، دو فلسطینی لڑکیوں کوگرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغربی رام اللہ کے قریب واقع’’بیت حورون‘‘ نامی یہودی کالونی کے نزدیک فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں نے گرفتاری سے قبل ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملے کی کوشش کی تھی تاہم حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔