جمعه 15/نوامبر/2024

چاقو حملہ

فدائی حملے کے منصوبے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ریلوے لائن سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر اسرائیلی پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

بیت المقدس : اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی دو شیزہ کو گولی مار دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قلندیہ کے مقام پر قائم ایک چوکی کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی دوشیزہ شہید

اسرائیل فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ابو الریش چوکی کےقریب اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ستائیس سال فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق شہیدہ کے جسم میں آٹھ گولیاں اتاری گئیں جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حسب سابق فلسطینی لڑکی پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

یہودی آباد کاروں پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین شہری ’نتانیا‘ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری پر گولیاں اس وقت چلائی گئیں جب اس نے چاقو کے حملے میں دو یہودی آباد کاروں کو زخمی کر دیا تھا۔

غرب اردن: چاقو کے حملے میں یہودی خاتون ہلاک، حملہ آور بھی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’کریات اربع‘ یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے میں ایک صہیونی خاتون ہلاک اور ایک یہودی زخمی ہوا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کو شہید کر دیا گیا ہے۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد الطرایرہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے۔

چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی اسیرہ کو 5 سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دوشیزہ کو یہودی فوجیوں پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی

قابض اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں عناب چیک پوسٹ سے گذرنے والی ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہیدہ دو کم سن بچوں کی والدہ ہیں۔

تل ابیب میں چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت اور شمالی فلسطین کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ جس پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 17 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک چیک پوائنٹ پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے اور حسب معمول یہ کہانی بیان کی ہے کہ مقتولہ نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔

بیت المقدس: فدائی حملے کے الزام میں 16 سالہ فلسطینی لڑکا گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط۔ ۔ بیت حنینا سڑک پر ایک کارروائی کے دوران ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے لڑکے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ وہ اس چاقو کی مدد سے اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔