چهارشنبه 30/آوریل/2025

چاقو حملہ

یہودی آبادکار کا فلسطینی شہری پر چاقو سے بزدلانہ حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی شرپسند نے مقامی فلسطینی شہری پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

زخمی فدائی حملہ آور فلسطینی اسپتال میں دم توڑ گیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے تین روز قبل غرب اردن کے شہر طولکرم میں نتانیا کے مقام پر زخمی ہونے والا فلسطینی فدائی حملہ آور مہند ابو سفاقہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز ایک فلسطینی شہری نےئ نتانیا شہر میں ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

الخلیل: چاقو سے مسلح فلسطینی گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

یہودی خاتون پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں عتصیون چوک میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بیت لحم: چھری رکھنے کے الزام میں فلسطینی دوشیزہ زیر حراست

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی شام کو غیر قانونی یہودی بستی بیتر اللیت کے قریب ایک فلسطینی دوشیزہ کو چھری رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی شہری کو 17 سال قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے جرم میں سترہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فدائی حملے کا الزام، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی شہید کر دی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

بیت المقدس:چاقو سے حملے میں اسرائیلی پولیس افسر،خاتون اہلکار شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو سے کیے گئے حملے میں صہیونی پولیس کا ایک سینیر افسر اور ایک خاتون اہلکار زخمی ہو گئی۔ دونوں زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی فوجی افسرپر چاقو سے وار، حالت نازک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں آج اتوار کو ’’افرات‘‘ یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی افسر کو چاقو کے حملے میں شدید زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی حملہ آور کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی زخمی ہوگیا۔ بعض ذرائع فلسطینی حملہ آور کے شہید ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔