
’سیرت النبی‘ کا پیغام عام کرنے کے لیے ترکی میں ریڈیو چینل کا قیام
منگل-14-مارچ-2017
ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے ایک خصوصی ریڈیو چینل قائم کیا ہے۔ اس چینل کے قیام کا مقصد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ رحجان کی روک تھام کرنا اور آپ علیہ السلام کی تعلیمات کو ہرخاص وعام تک پہنچانا ہے۔