
دُنیا کی پہلی تصویر جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کی!
جمعرات-13-اکتوبر-2016
دنیا بھر میں یومیہ لاکھوں تصاویر اتاری جاتی ہیں۔ ڈیجیٹل کیمروں، موبائل فون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہم ایک دن میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں تصاویر بناتے ہیں اور انہیں تلف کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیمرے نے سب سے پہلے کب اور کہاں تصویر بنائی تھی؟ جی ہاں سب سے پہلی تصویر جسے کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کیا وہ 1826ء میں فرانس کے ایک سائنسدان نے اپنے بلیک اینڈ وائیٹ کیمرے سے بنائی تھی۔