جمعه 15/نوامبر/2024

پھانسی

غزہ: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کوقتل کرنے والی خاتون کوسزائے موت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث خاتون اور اسکے ساتھی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

یورپی یونین: فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی قانون مسترد

یورپی یونین نے اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] میں فلسطینی اسیران کو سزائے موت دیے جانے کے قانون کی ابتدائی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون پر غور

اسرائیلی اٹارنی جنرل کی مخالفت کے باوجود صہیونی کنیسٹ آج بدھ کو فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے سے متعلق ایک متنازع مسودہ قانون پرغور کرے گی۔

غزہ: عمر رسیدہ فلسطینی خاتون کے قاتل کی سزائے موت برقرار

فلسطین کی ایک مقامی عدالت نے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ خاتون کے قتل میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت پانے والے ایک مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

مصر کی فوجی عدالت سےعالم دین سمیت تین افراد کو موت کی سزا

مصر کی ایک فوجی عدالت نے گذشتہ روز اخوان المسلمون کے رہ نما اور معروف مذہبی لیڈر وجدی غنیم کو ان کی عدم موجودگی میں سزائےموت کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں ان کے ساتھ دو دوسرے رہ نماؤں کو بھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر کا گرفتار فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے انٹیلی جنس وٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے قانون کو فعال کرے اور تمام فلسطینی اسیران کو پھانسی دے دی جائے۔

غزہ میں منشیات کےدھندے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ایک فوجی عدالت کے حکم پرغزہ میں منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دینے میں ملوث دو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کے قتل پربحرین میں تین ملزمان کا سرقلم

بحرین میں تین مجرموں کو تین پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کردیا گیا ہے۔

غزہ: عمر رسیدہ خاتون کے قاتل کو سزائے موت، دو ملزمان کو قید کی سزا

فلسطین کی ایک فوج داری عدالت نے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت جب کہ اس کے دو ساتھیوں کو قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔