
فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے 8 اکتوبرکی تاریخ مقرر
جمعرات-23-جون-2016
فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 8 اکتوبر 2016ء کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک کی نمائندہ سیاسی جماعتوں نے حکومتی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ یک طرفہ طور پر کیا ہے اور اس کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا۔