پنج شنبه 01/می/2025

پناہ گزین کیمپ

تل الزعتر پناہ گزین کیمپ میں قتل عام کے زخم آج بھی تازہ

تل الزعتر پناہ گزین کیمپ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع ہے۔ یہ کیمپ ایک سے زاید بار قابض صہیونی ریاست کے منظم اور سفاکانہ قتل عام کا نشانہ بن چکا ہے

پناہ گزین کیمپوں کو منشیات میں غرق کرنے کی سازش میں موساد کا ہاتھ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں منشیات کے فروغ اور اس دھندے کے پھیلائو میں فلسطینی قوم کی دشمن قوتوں بالخصوص اسرائیلی خفیہ ادارے 'موساد' کا ہاتھ ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی رہ نمائوں کی رہائی

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی رہ نمائوں کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ بسام السعدی کو رہا کیا گیا۔ بسام السعدی غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔

‘دیر بلوط ‘ پناہ گزین جہاں زندگی موت سے بد ترہوچکی!

شمالی شام میں دیر بلوط کے مقام پر قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کی حالت زار اس قدر ناگفتہ بہ ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اس پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی خاندان قیام پذیر ہیں مگران کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سخت سردی کے موسم میں ایسے لگتا ہے کہ یہاں کے مکینوں پرسورج کبھی طلوع نہیں ہوتا اور موسم سرما کا سیزن جیسے اپنی سانسیں روکے ہوئے ہے۔

لبنان کے تمام پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مختلف شہروں میں مظاہرے

لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزین محنت کشوں کو بعض اہم شعبوں میں کام سے روکنے کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ آج بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے 'یوم الغضب' منایا جا رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کر رہے ہیں۔

شام:فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ملبے میں لاشوں کے انبار

انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ کےدارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں قائم الیرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں لڑائی کے دوران بڑے پیمانے پر عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں اور اس ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں شہریوں کی لاشیں موجود ہیں مگر شامی حکومت نے ملبہ ہٹانے وہاں سے لاشیں نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے دھرنا جاری

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ "دیر بلوط" میں تین ہفتے سے فلسطینی مسلسل احتجاج اور دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دیر بلوط پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کے بچوں کو تعلیم،صحت بنیادی ضروریات باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا کا حق دیا جائے۔

لبنان: پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ سے فلسطینی بچی زخمی

لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’البداوی‘ میں تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ایک کم سن فلسطینی بچی زخمی ہو گئی۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے ہالینڈ میں احتجاجی مظاہرہ:تصاویر

ہالینڈ میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی مفلوک الحالی کےباوجود وہاں کی حکومت کی طرف سے موثر اقدامات نہ ہونے پر وہاں پر موجود فلسطینی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔ گذشتہ روز ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

شام میں خانہ جنگی، ایک پناہ گزین کیمپ میں 118 فلسطینی مہاجرین شہید

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران گذشتہ پانچ برس میں دمشق کے قریب السیدہ زینب کالونی میں واقع ’’قبر الست‘‘ نامی مہاجر کیمپ میں کم سے کم 118 فلسطینی پناہ گزین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔